29 جولائی 2013 - 19:30
شام کے دہشت گردانہ واقعات ميں سعودي شہزادے کا کردار

شام ميں غير ملکي حمايت يافتہ دہشتگردوں کي شکست کے بعد سعودي انٹيلي جينس کے سربراہ نے سعودي جنگجووں کو شام ميں قتل عام کرنے کا حکم ديا ہے-

ابنا: سوري ڈيم پريس کے مطابق باوثوق ذرا‏ئع نے بتايا ہے کہ سعودي انٹيلي جينس چيف بندربن سلطان خصوصي آپريشن روم کے ذريعے عراق اور شام ميں دہشتگرانہ سرگرميوں کو کنٹرول کر رہے ہيں-اس رپورٹ کے مطابق سيکڑوں کي تعداد ميں سعودي دہشتگرد اس وقت شام ميں موجود ہيں اور انہوں نے بندر بن سلطان کي ہدايت پر شام کے بڑے شہروں ميں لاتعداد دہشتگردانہ کاروائياں کي ہيں-يہ بھي کہا جارہا ہے کہ سعودي انٹيلي جينس چيف نے  القائدہ کے ذيلي دہشتگرد گروپ النصرہ اور عراق کے البغدادي گروپ کو ايک دوسرے ميں ضم ہوجانے کا بھي حکم ديا ہے-آل سعودي خاندان کے ايک قريبي ذريعے نے انکشاف کيا ہے کہ امريکہ نے سعودي انٹيلي جينس سے اپيل کي تھي وہ شام ميں تخرببي سرگرمياں تيز کردے-قابل ذکر ہے کہ امريکي انٹيلي جينس ادارے سعودي انٹيلي جنيس چيف بندر بن سلطان کے لئے مہربان خونخوار کا نام استعمال کرتے ہيں-

.......

/169